• Sun. Dec 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

Aug 29, 2019

دوحا(نمائندہ خصوصی )امریکہ اور افغان طالبان سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے ۔قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ وہ امریکا سے سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔افغان طالبان کے نمائندوں اور امریکا کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحا میں امن مذاکرات کا 9 واں دور جاری ہے جس میں معاہدے کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ دوحا میں امریکا طالبان مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے جب کہ وہ مذاکرات میں سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مسلمان اور آزادی کے چاہنے والے جلد اچھی خبر سنیں گے۔ تاہم افغان طالبان کے بیان پر کابل میں امریکی سفارتخانے نے کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔