اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد ایئر پورٹ پر سکرننگ کے عملے کے دوران امریکی سفارتکار میں کرونا کی مشتبہ علامات ظاہر ہوئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتکار ” سنسیئر ہیلز “ کیو آر 632 پرواز کے ذریعے دوحہ سے اسلام آباد پہنچا تھا جہاں اس کی سکریننگ کی گئی تو مبینہ طور پر مشتبہ علامات ظاہر ہوئیں ، سفارتکار کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ تھا ۔ سفارت کار کو امریکی سفارتخانے کا عملہ اپنے ساتھ لے گیاہے ، سفارتکار کو امریکی سفارتخانے میں ہی آئی سولیشن میں رکھا جائے گا ۔
یاد رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد 457 ہو گئی ہے جبکہ تین افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں لیکن اب تک 5 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو بھی لوٹ چکے ہیں ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 145 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 10 ، پنجاب میں 83 ، سندھ میں 238 ، خیبر پختون خواہ میں 23 بلوچستان میں 81 ، آزاد کشمیر میں ایک اور گلگت بلتستان میں 21 کیسز ہیں ۔