• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا وائرس، عالمی عدالت انصاف نے بڑا اعلان کر دیا

Mar 21, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) عالمی عدالت انصاف نے کرونا وائرس کے پیش نظر تمام مقدمات کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے ممبران کو آن لائن کام کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور لاکھوں افراد اس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں اموات ہو چکی ہیں جس کے باعث پوری دنیا کے ممالک حفاظتی اقدامات اٹھانے کیساتھ ساتھ مختلف سرگرمیاں بھی ملتوی کر رہے ہیں۔

عالمی عدالت انصاف نے بھی کورونا وائرس کے پیش نظر 16 اپریل تک ناصرف تمام مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی ہے بلکہ تمام اجلاس ملتوی کرنے کے علاوہ عدالت انصاف کے ممبر اور رجسٹری سٹاف کے سرکاری سفر پر بھی پابندی عائد کر دی ہے اور ممبران کو آن لائن کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔