ریاض (نمائندہ خصوصی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں کرفیو آرڈر جاری کردیا ہے جس کے مطابق سعودی عرب میں کرفیو پیر 23 مارچ سے شام سات بجے سے صبح نو بجے تک 21 روز جاری رہے گا.
سعودی پریس ایجنسی سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم تارکین وطن کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے مندرجہ ذیل احکام جاری کئے ہیں،
پہلا: 23 مارچ 2020 ء بروز پیر ، 28 رجب 1441 ھ ، پیر کی شام سے (21) دن کی مدت کے لئے شام سات بجے سے صبح 6 بجے تک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے کرفیو نافذ کرنا۔
دوسرا: وزارت داخلہ کرفیو کے نفاذ کے لئے ضروری اقدامات کرے گی ، اور تمام سول اور فوجی حکام کو اس سلسلے میں وزارت داخلہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہوگا۔
تیسرا: کرفیو سے مستثنیٰ اہم سرکاری اور نجی شعبوں کے ملازمین ہیں جن کا کام کرفیو کی مدت کے دوران بھی اہم ہوتا ہے، اس میں سیکیورٹی ، فوجی اور میڈیا شعبے کے ملازمین ، صحت اور خدمات کے شعبوں میں کارکن شامل ہیں، جس کے لئے وزارت داخلہ کے ذریعہ ایک تفصیلی بیان بھی جاری کیا جائے گا ، اس کا دائرہ کار متعلقہ اتھارٹی کے وضع کردہ طریقہ کار اور کنٹرول کے مطابق ہوگا۔
متعلقہ حکام کو دیئے گئے شاہی حکم میں سعودی شہریوں اور مقیم تارکین وطن پر زور دیا گیا ہے کہ وہ آنے والے عرصے کے دوران خاص طور پر کرفیو کی مدت کے دوران اپنے گھروں میں ہی رہیں ، عوام کا تحفظ صحت اس ملک کے عوام اور اس کی سرزمین پر رہنے والوں کے لئے اہم ترین ہیں ، اور انہیں اپنے گھروں میں رہ کر اپنا فرض ادا کرنا چاہئے تاکہ وہ خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے ملک کو بھی اس وباء کے پھیلاؤ سے محفوظ رکھیں.