بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاﺅ نے کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے چینی ماڈل اپنانے کی ترغیب دینے پر وزیر اعظم اور آرمی چیف کی تعریف کی ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لی جیان ژاﺅ نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں پر عزم اور ذمہ دار قوم ہونے پر چین کی بہت زیادہ تعریف کی ہے۔ انہوں نے پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ چینی طریقہ کار کو فالو کریں۔
لی جیان ژاﺅ نے چین کی کرونا وائرس سے جنگ جیتنے پر تعریف کرنے پر وزیر اعظم اور آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ بہت جلد پاکستان کرونا وائرس کو شکست دے گا۔
لی جیان ژاﺅ نے یوم پاکستان کے حوالے سے بھی پیغام جاری کیا اور اس کے ساتھ ایک چینی شہری کی ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں وہ وائلن پر پاکستان کا قومی ترانہ بجا رہا ہے۔