• Mon. Dec 23rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

میوزک لورز کی دلچسپی بتا رہی ہے کہ ماما سانگ کامیابی کے ریکارڈ توڑے گا۔ ابراہیم فیض

Aug 29, 2019

(نمائندہ خصوصی)معروف گلوکار ابراہیم فیض ان دنوں اپنے نئے میوزک پروجیکٹ ,,ما ما ,,کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ جسے وہ معروف میوزک ڈائریکٹر ظہیر عباس اور مکسنگ ماسٹرنگ ماسٹر شیراز مقصود کے ساتھ ملکر تیار کر رہے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ابراہیم فیض نے بتایا کہ ,,ماما ,,کا آڈیوتیار ہو گیا ہے اور ٹیسٹ ریلز میں میوزک لورز نے دلچسپی کا اظہارکیا ہے اور ٹک ٹاک پہ بھی پسندیدگی دکھائی ہے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ایک کامیاب سانگ ہو گا اور سننے والوں کو پسند آئے گا۔ ماما کا ویڈیو محرم کے بعد ریلیز کیا جائے گا۔