• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا وائرس ممکنہ تحفظات اور حکومتی ہدایات پر اس موذی مرض کے پھیلائو کو روکنے کیلئے لاک ڈائون کے سلسلے میں ضلع بندی کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان کے داخلی و خارجی راستوں کو 5مقامات پر بند کر دیا گیا،

Mar 24, 2020

ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس
کورونا وائرس ممکنہ تحفظات اور حکومتی ہدایات پر اس موذی مرض کے پھیلائو کو روکنے کیلئے لاک ڈائون کے سلسلے میں ضلع بندی کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان کے داخلی و خارجی راستوں کو 5مقامات پر بند کر دیا گیا، ٹرانسپورٹ کے تمام اڈے بند کر دئیے گئے،حکومتی اداروں کی نااہلی کے باعث شہر میں مہنگائی کا طوفان، اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلائو اور خدشات کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایت پر ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں لاک ڈائون کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان شہر سے بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائدکرتے ہوئے ضلع بندی کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان کے داخلی اور خارجی راستوں کو 5مقامات پر بند کر دیا گیا ہے، شہر بھر میں تمام ٹرانسپورٹ کے اڈے بند کر دئیے گئے،ڈیرہ دریاخان چیک پوسٹ،کڑی خیسور چیک پوسٹ،رمک چیک پوسٹ،چنڈہ چیک پوسٹ اور درا زندہ چیک پوسٹ پر ضلع بندی کے حوالے سے تمام بڑی گاڑیوں کی آمدو رفت بند ہے تاہم ذاتی گاڑیوں پر عوام کی آمد ورفت جاری ہے۔ادھر لاک ڈائون کے سلسلے میں بازاراور مارکیٹیں دوسرے روز بھی بند ہیں تاہم ادویات، بیکری، جنرل سٹور، کھانے پینے کی اشیاء اور گوشت وغیرہ کی دوکانیں کھلی ہیں