گلگت(نمائندہ خصوصی)گلگت بلتستان میں سخت لاک ڈاوَن جاری ہے ،تمام مارکیٹیں،پٹرول پمپس اور بینکس بندہیں۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت کاکہناہے کہ لاک ڈاﺅن آمدورفت اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل کی گئی ہے،بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ سروس بھی معطل اوردفاتر بھی بند ہیں۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہاہے کہ اشیائے خورونوش کی دکانیں اور میڈیکل سٹورز کھلے رہیں گے جبکہ لوگوں کو گھروں میں محصور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والا گرفتار کیاجائے گا۔