اسلام آباد (مساوات جاپان)کورونا وائرس نے تقریبا پوری دنیا کو اس وقت اپنی لپیٹ میں رکھا ہے ، پاکستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو ہزار کا ہندسہ عبور کر گئی ہے ،مجموعی تعداد 2 ہزار 39 ہو گئی ہے جبکہ کراچی میں مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں 676، پنجاب میں 708، خیبرپختونخوا میں 253، گلگت بلتستان میں 184، بلوچستان میں 158، اسلام آباد میں 54، آزاد کشمیر میں 6 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر میں 82 افراد صحتیاب ہوگئے۔پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 9 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سندھ میں 8، خیبرپختونخوا 6، گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔ پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔
امریکی اراکین کانگریس کا ایران سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
کورونا وائرس کے باعث پنجاب کی صورتحال
پنجاب میں گزشتہ روز مزید 57 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 708 ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈیرہ غازی خان زائرین، ملتان، رائے ونڈ اور فیصل آباد قرنطینہ میں 337 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔لاہور میں 154، گجرات 72، راولپنڈی 45، جہلم 28، ننکانہ 13، گوجرانوالہ 12، فیصل آباد 9، حافظ آباد اور ڈی جی خان 5، 5، منڈی بہاوالدین 4، رحیم یار خان، بہاولنگر اور میانوالی 3، 3 جب کہ نارووال، لودھراں، ملتان، وہاڑی اور سرگودھا میں 2، 2 کیس ہیں۔ اس کے علاوہ اٹک، خوشاب، بہاولپور، قصور اور لیہ میں ایک ایک کیس ہیں۔صوبے میں اب تک 5 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔