گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی فورس(سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے یہ کارروائی پنجاب کے شہر گوجرنوالہ میں کی گئی۔ انسداد دہشت گردی فورس کے حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر اروپ نہر پل کے قریب کی گئی۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد کی شناخت زین العابدین کے نام سے ہوئی، دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے