• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز ایک ملین سے بھی بڑھ گئے،پریشان کن اعداد و شمار سامنے آگئے

Apr 3, 2020

نیو یارک (نمائندہ خصوصی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ملین سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات بھی 50 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔

ورلڈ او میٹرز کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک ملین سے بھی بڑھ گئی ہے، اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 207 ہے۔ دنیا بھر میں اس وبا کے باعث 51 ہزار356 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ دنیا میں 2 لاکھ 10 ہزار 199 لوگ وہ خوش نصیب ہیں جن کی اس بیماری سے جان چھوٹ چکی ہے۔

جمعرات کے روز دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 65 ہزار 10 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 4 ہزار 164 مریضوں نے اپنی جانوں سے ہاتھ دھوئے۔ 2 اپریل کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں 37 ہزار 3 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

شاہ محمود قریشی کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رابطہ ،کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال

کورونا سے متاثرہ افراد کے اعتبار سے امریکہ دنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے جہاں مریضوں کی تعداد میں ایک روز میں 20 ہزار 744 کا اضافہ ہوا ہےجس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 35 ہزار 747 ہوگئی ہے۔امریکہ میں جمعرات کے روز 518 افراد نے کورونا کی وبا کے باعث زندگی سے ہاتھ دھوئے ہیں جس کے بعد یہاں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 620 ہوگئی ہے۔

کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے اعتبار سے اٹلی دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جہاں یہ وبا 13 ہزار 915 انسانوں کی زندگیوں کے چراغ گل کرچکی ہے۔ یورپین ملک سپین تیسرا سب سے متاثرہ ملک ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ کر 10 ہزار 96 ہوگئی ہے۔