انقرہ (نمائندہ خصوصی) برادر اسلامی ملک ترکی میں بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ تیز ہوتا جارہا ہے اور یہاں 500 سے زائد افراد اس وبا کی وجہ سے اپنی زندگیاں گنواچکے ہیں۔
ترکی میں ہفتے کے روز کورونا وائرس کے 3013 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 934 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے اتنے مریضوں کے ساتھ ترکی اس وبا سے متاثر ہونے والا دنیا کا آٹھواں بڑا ملک بن گیا ہے۔
ترکی میں ہفتے کو کورونا وائرس سے 76 ہلاکتیں ہوئیں جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 501 ہوگئی ہے۔ یہاں اب تک 786 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 1311 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔