اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے دنیا کے تمام ممالک کو خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی ملک کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاون کو ہٹانے میں جلدی نہ کرے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم گھیبریوسس کا کہنا ہے کہ لاک ڈاو¿ن جلد ہٹانے سے طویل عرصے تک منفی معاشی اثرات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور یہ وائرس دوبارہ سر اٹھاسکتا ہے۔ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ لاک ڈاون کے سماجی اور معاشی اثرات نہایت سخت ہیں تاہم ہمارے پاس ان پابندیوں سے نکلنے اور صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے یہی بہترین راستہ ہے کہ ہم خود وائرس پر حملہ آور ہوں۔