لندن(نمائندہ خصوصی)برطانوی وزیراعظم کی منگیتر کیری سائمنڈز کورونا کو ہرانے میں کامیاب ہو گئیں۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہاہے کہ کیری سائمنڈرز میں کورونا کی معمولی علامات ظاہر ہوئی تھیں ،کیری سائمنڈز نے ایک ہفتہ قرنطینہ میں گزارا،قرنطینہ میں ایک ہفتہ گزارنے کے بعد کیری سائمنڈز کا کورونا ٹیسٹ کیاگیاجو نیگیٹو آیا ہے،انہوں نے کہاکہ میں ابھی مزید ایک ہفتہ قرنطینہ میں رہوں گا۔