• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سابق وزیر اعظم کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے

Apr 6, 2020

تریپولی (نمائندہ خصوصی) افریقی عرب ملک لیبیا کے سابق وزیر اعظم محمود جبریل کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

2011 میں آنے والی عرب بہار کے بعد محمود جبریل لیبیا کے پہلے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔ وہ اس وقت نیشنل فورسز الائنسز کے سربراہ تھے اور مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مقیم تھے۔ محمود جبریل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں قاہرہ کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ اس عالمی وبا کا مقابلہ نہ کرسکے اور اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔

بلومبرگ کے مطابق 26 مارچ کو محمود جبریل میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں قاہرہ میں ہی قرنطینہ کیا گیا تھا۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں ائیرپورٹ کے قریب خوفناک آتشزدگی،3500 گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں

اس سے قبل صومالیہ کے سابق وزیر اعظم نورحسن حسین بھی کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہارے تھے، وہ لندن میں زیر علاج تھے۔ نور حسن حسین خانہ جنگی کا شکار مسلمان ملک صومالیہ کے 2007 سے 2009 تک وزیر اعظم رہ چکے تھے