• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکی ریاست فلوریڈا میں ائیرپورٹ کے قریب خوفناک آتشزدگی،3500 گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں

Apr 6, 2020

فلوریڈا (نمائندہ خصوصی)امریکہ کی جنوب مشرقی ریاست فلوریڈاکے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب خوفناک آتشزدگی،ہزاروں گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا ائیرپورٹ کے قریب کرائے کی گاڑیوں کے فارم پر لگنے والی والی ہولناک آگ سے 3500 گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں ہیں،پندرہ ایکٹر رقبے پر محیط کرائے کی گاڑیاں کھڑی کی گئیں تھیں کہ گھاس میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ان گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آگ اتنی ہولناک تھی کہ کئی کلومیٹر دوری سےآگ کےشعلے دیکھے جا سکتے تھے،آگ کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں جبکہ آگ بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹرز کا بھی استعمال کیا گیا ۔جمعہ کے روز لگنے والی آگ پر جب قابو پایا گیا تو اس وقت تک 35سو گاڑیاں جل کر تباہ ہو چکی تھیں ۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔