• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاک ڈاﺅن کے دوران مذہبی رہنما کی نماز جنازہ میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کی شرکت

Apr 21, 2020

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش ایک مذہبی رہنماءکے جنازے میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے شرکت کرکے لاک ڈاﺅن کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق بنگلہ دیش کی ایک مذہبی جماعت کے رہنما مولانا زبیر احمد انصاری گزشتہ دنوں انتقال کر گئے تھے جن کی نمازجنازہ ضلع براہمن بیریا میں ادا کی گئی جس میں ایک لاکھ سے زائد لوگ شریک ہوئے اور حکام دیکھتے رہ گئے کہ لاک ڈاﺅن کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں لوگ نماز جنازہ میں شرکت کے لیے کیسے وہاں پہنچ گئے۔

ذخیرہ اندوزوں کےخلاف آرڈیننس عوام کو مہنگائی سے بچانے کے وزیراعظم کے عزم کاواضح اظہارہے،ایسے عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،فردوس عاشق اعوان

رپورٹ کے مطابق حکام کی طرف سے خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے کے بعد کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔ فی الوقت 16کروڑ 10لاکھ کی آبادی کے ملک بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کافی حد تک قابو میں ہے اور اب تک اس کے صرف 2ہزار 456کیس سامنے آئے ہیں اور 91اموات ہوئی ہیں۔ پورے بنگلہ دیش میں 26مارچ کو لاک ڈاﺅن کیا گیا تھا جو 25اپریل تک برقرار رہے گا اور اس کے بعد اسے ختم کرنے یا اس میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔