• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مودی اور اشرف غنی میں ایک بار پھر نزدیکیاں بڑھنے لگیں، بھارت نے افغانستان کوکتنی امداد دے دی؟

Apr 21, 2020

کابل (نمائندہ خصوصی) افغان صدر اشرف غنی نے ادویات اور خوراک عطیہ کرنے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں افغان صدر اشرف غنی نے کہا ” میرے دوست نریندر مودی کا شکریہ، اور بھارت کا شکریہ جس نے ہمیں ہائیڈروکسی کلوروکوئیں کی 5 لاکھ ، پیرا سیٹامول کی ایک لاکھ گولیاں اور 75 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کی ہے، گندم کی پہلی کھیپ (5 ہزار میٹرک ٹن) افغانستان کے لوگوں کے پاس ایک سے دو دن میں پہنچ جائے گی۔”

اشرف غنی نے ایک بار پھر مودی سرکار کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ انڈیا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جب ان کے پاس دیگر اشیا دستیاب ہوں گی تو وہ افغانستان کو مزید امداد بھی بھیجیں گے۔ ” کووڈ 19 کے اس مشکل وقت میں اتحادیوں اور دوستوں کے درمیان قریبی تعاون ہمیں اس وبا سے لڑنے اور لوگوں کی زندگیاں بچانے میں مدد فراہم کرے گا۔”