نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں موجود خاتون کو تین ملزمان نے ہوس کا نشانہ بنا دیا ،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں کو گرفتار کرلیا ۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق راجھستان کی پولیس نے خاتون کو ریاستی سکول کے قرنطینہ سینٹر میں رکھا تھا۔
زیادتی کا شکارخاتون لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے مادھو پور میں پھنس گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے پیدل ہی جے پور جانے کا فیصلہ کیا۔مقامی پولیس اسٹیشن کے ایچ ایس او نے بتایا کہ خاتون جے پور جاتے ہوئے راستہ بھول گئیں اور مذکورہ گاوں میں پھنس گئیں۔بعدازاں گاوں والوں نے خاتون کو کورونا وائرس میں مبتلا سمجھ کر زبردستی سکول میں تنہا چھوڑ دیا۔پولیس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے خاتون کو سکول میں تنہا چھوڑنے پر اعتراض بھی کیا تھا۔حکام نے بتایا کہ اسی رات 3 ملزمان نے خاتون کا گینگ ریپ کردیا۔پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کو گرفتار جبکہ خاتون کا طبی معائنہ بھی کرلیا گیا۔ان کے مطابق تمام ملزمان کی عمریں 20 برس کے لگ بھلگ ہیں جبکہ متاثرہ خاتون کی عمر 40 سے 45 سال بتائی گئی۔پولیس نے بتایا کہ وائرس سے متعلق طبی معائنے کے لیے خاتون کے ٹیسٹ کے رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔
بھارت میں قرنطینہ سنٹر میں موجود خاتون کے ساتھ گینگ ریپ ،افسوسناک خبر آگئی
