• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کے مظالم جاری، ضلع کلگام میں مزید دو نوجوان شہید

Apr 27, 2020

سرینگر (نمائندہ خصوصی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی فوج نے مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ چوبیس گھنٹے میں شہدا کی تعداد چار ہو گئی۔ ادھر نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مسلسل لاک ڈائون اور محاصرے سے کشمیری ذہنی بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں۔

تفصیل کے مطابق رمضان المبارک کے دوران بھی بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ سرچ آپریشن کی آڑ میں قابض افواج نے کلگام کے علاقے استھال پر دھاوا بول دیا۔کلگام میں چوبیس گھنٹے کے دوران چار نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔ گزشتہ روز پلوامہ میں 3 اور جمعہ کو ضلع شوپیاں میں چار نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا۔
دوسری جانب مسلسل لاک ڈائون اور محاصرے کی صورتحال سے دوچار کشمیری عوام ذہنی امراض کا شکار ہونے لگے ہیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال پانچ اگست کے بعد سینکڑوں نوجوانوں کو بھارتی فوج نے اٹھایا تھا جن کے والدین آج بھی اپنے بچوں کی راہ دیکھ رہے ہیں اور شدید ذہنی پریشانی میں مبتلا ہیں۔