• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امن معاہدے پر عملدرآمد میں کابل انتظامیہ رکاوٹ ہے، ترجمان افغان طالبان

Apr 26, 2020

دوحہ (نمائندہ خصوصی)ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاہے کہ امن معاہدے پر عملدرآمد میں کابل انتظامیہ رکاوٹ ہے، امن معاہدے کے تحت 10 دن کے اندر قیدیوں کا تبادلہ ہونا تھا

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ کابل انتظامیہ پہلے دن سے قیدیوں کے تبادلے میںرکاوٹیں کھڑی کررہی ہے ،قیدیوں کے تبادلے سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار ہونا تھی ،مذاکرات شروع ہو جاتے تو اب تک امن سمیت بڑے مسائل پر پیشرفت ہو جاتی ،انہوں نے کہاکہ امریکا نیٹو اور ان کے اتحادی بھی امن معاہدے پر عمل میں ناکام ہو گئے ۔