• Mon. Dec 23rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

انضمام الحق وہاڑی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پرمحرم الحرام میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے حوالے سےضلع وہاڑی میں فلیگ مارچ کا انعقاد

Aug 31, 2019

نیوز ٹائم ایریا رپورٹر انضمام الحق وہاڑی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پرمحرم الحرام میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے حوالے سےضلع وہاڑی میں فلیگ مارچ کا انعقاد
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے حوالے سےضلع وہاڑی میں سرکل وائز فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا – فلیگ مارچ میں وہاڑی کے تھانہ جات کے علاوہ ایلیٹ فورس اورٹریفک پولیس کی گاڑیوں شامل تھیں. فلیگ مارچ سرکل دفاتر سے ہوتا ہوا بازار اور شہر کے مختلف حصوں سے گزرتا ہوا اختتام پذیر ہوا. فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو باور کرانا تھا کہ پولیس امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے پُر عزم ہے. فلیگ مارچ سے شہریوں کا جذبہ بلند رہتا ہے اور کریمنل اور شر پسند عناصر کی حوصلہ شکنی ہوتی اور عوام میں اس بات کا تاثرپیدا کرنا کہ پولیس اوردیگرسکیورٹی ادارے ان کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔