• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ن لیگ نے ہمیشہ ملک کی سلامتی ، خوشحالی و پاکستان کی مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد کی ہے

Apr 28, 2020

سکھر( رورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویڑن کے صدر سلمان خان نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ ملک کی سلامتی ، خوشحالی و پاکستان کی مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد کی ہے ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی ن لیگ کے کارکنان کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے میں سرگرم فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے سمیت سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو حفاظتی سامان تقسیم کرنے سمیت مستحق خاندانوں کو راشن تقسیم کرنے میں مصروف عمل ہے ن لیگ کے کارکنان اس مشکل گھڑی میں اپنے بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے سکھر میں ن لیگ ڈسٹرکٹ سکھر کے زیر اہتمام مقامی ہال میںن لیگ کے عہدے داروں کو حفاظتی سامان حوالے کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور بعد ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر خورشید احمد میرانی ،جنرل سیکریٹری محمد اعظم خان ،سینئر نائب صدر سعید حسین مغل،نائب صدر آغا عارف درانی،انفارمیشن سیکریٹری گل حسن کھوسو ،کوآرڈینیٹر عبدالفتاح ابڑو ،جوائنٹ سیکریٹری شیخ نظام جان ،فنانس سیکریٹری طفیل احمد شیخ ، سینئر رہنما محمد سلیمان کھوسو، تعلقہ روہڑی کے صدر فھیم گرگیج ،احمدحسین بھٹی ،وزیر علی شیخ،سکھر سٹی کے آرگنائزر خالد آرائیں ،عدنان راجپوت ،ربنواز مری،چوہدری مجاہدسمیت لاڑکانہ ڈویڑن کے صدر احسان سومرو ،خیرپور میرس ڈسٹرکٹ کے جنرل سکریٹری سعید احمد بلیدی و کارکنان نے شرکت کی ن لیگ ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر خورشید میرانی ودیگر عہدے داروں نے مہمان گرامی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک و ٹوپی بھی پیش کی تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویڑن کے صدر سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست چمکانے کا نہیں بلکہ ملکر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور انکے نااہل وزراءروز اول سے عوام سے وعدے تو کرتے ہیں لیکن ان وعدوں پر عمل ہوتا دیکھائی نہیں دیتا جس کی وجہ سے عوام میں مایوسی پائی جاتی ہے انشاءاللہ ن لیگ اپنی پاکستانی عوام کیساتھ ہر مشکل وقت میں انکے ساتھ ہے ۔