• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

برطانوی وزیر اعظم اور ان کی گرل فرینڈ کے ہاں بیٹے کی ولادت، بورس جانسن کتنے بچوں کے والد ہیں اور وہ کن کن خواتین سے ہوئے؟تفصیلات سامنے آگئے

Apr 30, 2020

لندن(نمائندہ خصوصی)حال ہی میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن ایک اور بچے کے باپ بن گئے، مگر یہ بچہ ان کی اہلیہ سے نہیں بلکہ ان کی گرل فرینڈ ،جو اب ان کی منگیتر بھی ہیں ، کیری سائمنڈ سے ہوا ہے۔

جانسن کی سابقہ اہلیہ میرینہ وہیلر سے ان کے چار بچے ہیں۔ میرینہ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں جنہیں جانسن نے 2018 سے علیحدگی کے بعد رواں سال کے آغاز میں طلاق دے دی تھی۔

اس کے علاوہ بورس جانسن کی ایک اور بیٹی بھی ہے جو کہ ان کے اور ہیلن میسنٹائر کے درمیان افیئر کے دوران ہوئی تھی۔ یہ افیئر ان دنوں منظر عام پر آیا تھا جب بورس جانسن لندن کے میئرتھے۔ اگرچہ ہیلن نے اپنی بیٹی کے والد کے حوالے سے معلومات چھپارکھی تھیں تاہم 2013 میں ایک عدالتی فیصلے میں جج نے ایسی معلومات کو پبلک کرنے کے احکامات دیے تھے۔

اس طرح ان کیری سائمنڈز کے ہاں بیٹے کی ولادت کے بعد برطانوی وزیر اعظم مجموعی طور 6 بچوں کے باپ بن گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیری سِمنڈز اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔وزیراعظم بورس جانسن کو کیئر اسٹارمر اور پارلیمنٹ کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ بورس جانسن کورونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے قرنطینہ میں تھے،حالت بگڑنے پر وہ آئی سی یو بھی منتقل ہوئے تاہم کورونا کو شکست دے کر انہوں نے پیر کو ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔