• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سکھر میں شکاگو کے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنےکے لیے مظاہرہ،

May 1, 2020

سکھر (رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ)سکھر میں شکاگو کے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنےکے لیے مظاہرہ، شرکاء کی ملک میں مہنگائی کے خلاف نعرے بازی، ملک کے مزدور سے اس کے جینے کا حق بھی چھینا جارہا ہے، رہنماؤں کا خطاب تفصیلات کے مطابق پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین اور دیگر مزدور تنظیموں کے نمائندوں نے سکھر میں یوم مئی پر شکاگو کے شہداء کی یاد میں انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پریس کلب پر مظاہرہ کیا اس موقع پر مظاہرے میں شامل رہنماؤں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مزدوروں کے استحصال کا سلسلہ جاری ہے قیام پاکستان سے لے کر آج تک ملک کے مزدوروں کو ان کے حقوق نہیں دیئے گئے ہیں بلکہ ان کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف کالے قوانین لائے جاتے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے مزدوروں کا جینا دوبھر کردیا ہے گیس بجلی، اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مہنگی کرکے ان سے جینے کا حق بھی چھینا جارہا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک کے مزدوروں کو حقوق دیئے جائیں اور مہنگائی پر قابو پاکر انہیں ریلیف فراہم کیا جائے