• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

موٹر سائیکل کی معصوم بچی کو ٹکر۔ بچی آنکھوں کی بینائی سے محروم۔ وارثوں کا احتجاجی مظاہرہ۔

May 1, 2020

مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: نیوز ٹائيم، مورو سندھ )

موٹر سائیکل کی معصوم بچی کو ٹکر۔
بچی آنکھوں کی بینائی سے محروم۔
وارثوں کا احتجاجی مظاہرہ۔
تحصیل مورو کے چھوٹے سے شہر درس کے جتوئی روڈ پر ڈیپر ہوٹل کے سامنے تیز رفتار موٹرسائیکل سوار مرتضی کاریو کی تیز رفتار موٹر سائیکل راستہ کراس کرنے والی پانچ سالہ معصوم بچی حنیفاں پروو کے اوپر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں معصوم بچی سخت زخمی ہوگئی اور چوٹ لگنے سے ایک آنکھ کی بینائی چلی گئی، جس کو راستے سے گزنے والے رضاکار لوگوں نے تعلقہ ہاسپیٹل مورو پہنچایا۔
جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں اور سٹاف نے زخمی معصوم بچی کو فرسٹ ایڈ دی۔
حادثہ کرنے والا موٹر سائیکل سوار زخمی ہونے والی معصوم بچی کو تڑپتا ہوا روڈ پر ہی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
معصوم بچی حنیفاں کے غریب والد اقبال پروو نے صحافیوں کو روتے ہوئے بتایا کہ ہم بہت غریب ہیں ہمیں صرف ایک یا دو وقت کا کھانا نصیب ہوتا ہے، بھوکے پیٹ کی آگ بھی نہیں بجھا سکتے ہیں، کافی مرتبہ تو بھوکا سونا پڑتا ہے، ایسے میں ہم اپنی زخمی معصوم بچی کا علاج کیسے کروائیں، اس کی آنکھ بھی ضایع ہوگئی ہے۔
میں نے مورو کے درس پولیس اسٹیشن میں کیس داخل کروایا ہے، مگر ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی ہے۔
متاثرہ بچی کے والد نے ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد، ایس ایس پی نوشہرو فیروز، ڈی ایس پی مورو، ایس ایچ او مورو اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور میری معصوم پانچ سالہ بیٹی کے علاج کے لئے مالی مدد کی جائے۔