سکھر( رپورٹ۔ امداد علی گل کلوڑ )پاکستان تحریک انصاف سکھر سمیت مختلف اضلاع کے منتخب عھدیداروں کو حلف برداری تقریب کے بعد تعارفی ملاقات تحریک انصاف سیکریٹریٹ ملٹری روڈ سکھر میں کی گئی۔ تقریب میں پی ٹی آئی نادرن سندھ کے ریجنل صدر اسلم ابڑو۔ ریجنل جنرل سیکریٹری مبین جتوئی۔ سینئر نائب صدر پپو خان چاچڑ اور ریجن کے عھدیداروں نے شرکت کی۔ تقریب دوراں سکھر۔ خیرپور۔ لاڑکانہ۔ جیکب آباد۔ قمبر شھدادکوٹ۔ کشمور۔ کندھ کوٹ۔ شکارپور اضلاع کے عھدیداراں سے پی ٹی آئی نادرن سندھ ریجن کے صدر نے حلف اٹھایا۔ حلف برداری بعد پی ٹی آئی عھدیداراں کی میٹنگ کی گئی۔ میٹنگ دوراں ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال اور تنظیم سازی کے حوالے سے غور کیا گیا۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اسلم ابڑو۔ مبین جتوئی و دیگر عھدیداراں نے کہا کہ اس وقت کورونا جیسی خطرناک وبا سے گزر رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور ان کے وزیر اس وائرس سے نمٹنے کے لئے دن رات کوششیں کر رہے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستان سے وبا ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کے پی ٹی آئی کے منتخب عھدیداراں عوام کی خدمت کے لئے مزید کوششیں کریں گے اور پارٹی کو یوسی تک مضبوط بھی کریں گے۔ رہنماؤں نے عھدیداراں کو ہدایات کی کہ سکھر ضلع میں یوسیز اور وارڈ تک جلد از جلد تنظیم سازی کر کہ عھدیداراں مقرر کئے جائیں