سکھر۔(رپورٹ امداد علی گل کلوڑ)۔سکھر نیو پنڈ بھوسہ لائن کے مکینوں کا بااثر قبضہ مافیا کی جانب سے گھر پر قبضہ کرنے کے خلاف احتجاج۔اعلیٰ حکام سے قبضہ مافیا کے خلاف کارواٸ کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے نیو پنڈ بھوسا لائین کے مکین محمد سلمان راجپوت، وقاص راجپوت، محمد صدیق مہر اور کریم میرانی نے احتجاج کرتے بتایا کہ بااثر قبضہ مافیہ افراد علی رضا گڈانی، فیاض گڈانی اور امجد گڈانی نے ہمارے گھر پر قبضہ کر کے بیٹھے ہیں اور کل رات گھر کے باہر کھڑی ہماری ہونڈا سٹی کار کو بہی جلا دیا ۔ متاثرین نے بتایا کہ ملزمان نے گھر میں رہنے والے کرایہ داروں کو اسلحہ کے زور پر گھر سے نکال دیا گھر خالی کروا کر گھر پر قبضہ کرکے بیٹھے ہیں گھر کے مالک محمد سلمان راجپوت نے بتایا کہ سات سال قبل پلاٹ خرید کر مکان بنوایا تہا جبکہ بااثر افراد گھر پر قبضہ کرکے بیٹھے ہیں قبضہ ختم کرنے کے لیے لاکہوں روپۓ کی مانگ کی ہے بصورت ديگر جان لیوا دھمکیاں دی جارہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ مکان پر قبضہ کی این سی نیو پنڈ تھانے پر درج کرائ تھی ملزمان کے خلاف کاواٸ نہ ہونے پر ملزمان نے بلا خوف قبضہ جمالیا ۔ مذکوره عمل کے خلاف ایس ایس پی دفتر سکهر میں ایف آئی آر کی درخواست جمع کروائی ہے انہوں نے بتایا کہ بااثر ملزمان آٹھ سال پنجاب کی جیل میں رہنے کے بعد رہاٸ پاکر دوبارہ جرائم سرگرمياں شروع کر دی ہیں جس کے باٸث علاقہ مکین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں دوسرے مکینوں کے پلاٹ پربہی قبضہ کیا تہا اور ان سے پیسے لے کر ان کے پلاٹ سے قبضہ ختم کیا جب ہم نے پیسے دینے سے انکار کیا تو کردیا تو ہمارے مکان پر زبردستی قبضہ کرلیا ہے ۔ متاثرین نے آئی جی سندھ ایڈیشنل آئی جی سکھر ایس سی ایس ایس پی سکھر اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے گھر پر قبضہ کرنے والے بااثر جوابدار کے خلاف کارروائی کرکے ہمارے ساتھ انصاف فراہم کیا جائے