سکھر( رپورٹ امداد علی گل کلوڑ ) نیو پنڈ بھوسہ لائن سکھر کی مکین راجپوت برادری کے افراد کا علاقے کے بااثر افراد کی زیادتی کے خلاف احتجاج، نعرے بازی بالا حکام سے گھروں پر قبضے اور کار جلانے والے عمل کانوٹس لیکر انصاف وتحفظ فراہمی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے نیو پنڈ بھوسا لائین کے مکین راجپوت برادری سے تعلق رکھنے والے محمد سلمان راجپوت، وقاص راجپوت نے علاقہ معززین محمد صدیق مہر، کریم میرانی و دیگر کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کے علاقے کے بااثر افراد علی رضا گڈانی، فیاض گڈانی اور امجد گڈانی نے ہمارے گھروں پر غیر قانونی قبضہ کررکھا ہے شکایت پر جوابداروں نے کل رات گھر کے باہر کھڑی ہماری ہنڈا سٹی کار کو آگ لگا دی ہے مظاہرین نے بتایا کے سات سال قبل پلاٹ خرید کر گھر بنوایا اب بااثر افراد گھر پر قبضہ کرکے بیٹھے ہیں قبضہ ختم کرنے کے لیے بھاری رقم طلب کررہے ہیں انکار پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں واقعہ کی رپورٹ تھانہ نیو پنڈ پر درج ہے لیکن پولیس بااثر افراد کا ساتھ دے رہی ہے مظاہرین نے آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی ، ایس ایس پی سکھر اور اعلیٰ? حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے گھر پر قبضہ کرنے والے بااثر جوابدار کے خلاف کارروائی کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔