• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سندھ میں اربوں روپے کی گندم فلور ملز کو ادھار پر دینے کا معاملہ

May 5, 2020

سکھر(    رپورٹ امداد علی گل کلوڑ    )سندھ میں اربوں روپے کی گندم فلور ملز کو ادھار پر دینے کا معاملہ، نیب نے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے نثار کھوڑو کو کل طلب کرلیا، تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو سکھر کی جانب سے سندھ میں اربوں روپے مالیت کی گندم 6 ماہ کے ادھار پر فلور ملز کو دینے کی تحقیقات جاری ہیں اور نیب نے اس میں مزید پیش رفت کے لیے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نثار احمد کھوڑو کو کل طلب کرلیا ہے نیب ذرائع نے نثار کھوڑو کوطلب کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نثار کھوڑو سے نہ صرف گندم ادھار پر دینے کے معاملے پر سوالات کیے جائیں گے بلکہ ان کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گا کیونکہ جس وقت یہ گندم فلور ملز کو ادھار پر دی گئی تھی نثار احمد کھوڑو سندھ کے وزیر خوراک تھے۔