• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاک ڈاؤن میں کھانا نہ دینے پر خاتون نے مکڈونلڈز کے عملے پر فائرنگ کردی

May 8, 2020

اوکلا ہوما سٹی (نمائندہ خصوصی) امریکہ کے شہر اوکلا ہوما سٹی میں ایک خاتون نے کھانا نہ دینے پر ریسٹورنٹ کے عملے پر فائرنگ کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک خاتون مکڈونلڈز کے ریسٹورنٹ میں داخل ہوئی اور کھانے کا مطالبہ کیا۔ ملازمین نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ڈائننگ پر پابندی ہے ، اس بات پر ملزمہ مشتعل ہوگئی اور اپنے بیگ سے پستول نکال کر عملے کے ارکان پر فائرنگ کردی۔ خاتون کی فائرنگ سے عملے کے تین ارکان زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کو بازو ، دوسرے کو گردن کے پاس اور تیسرے کو سائڈ پر گولی لگی ہے۔

ملزمہ خاتون فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئی تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریبی محلے سے خاتون کو گرفتار کرلیا۔ ملزمہ کی شناخت 32 سالہ گلوریسیا ووڈی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عملے کے جس رکن نے خاتون کا سامنا کرنے کی کوشش کی اس کے سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ اس کے سر میں چوٹ کس وجہ سے لگی ہے۔