اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) امریکہ کی جانب سے پاکستان سے افغان گروہوں میں مفاہمت میں کردار ادا کرنے کیلئے پاکستان سے مدد کی باضابطہ درخواست کی گئی ہے۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے جمعہ کو پاکستان کا دوہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
امریکی نمائندہ خصوصی نے آرمی چیف سے ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل آگے بڑھانے کے حوالے سے امریکی کوششوں کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے افغانستان میں تشدد کی کمی کیلئے پاسکتان سے تعاون کی باضابطہ درخواست کی۔ امریکہ کی درخواست کے جواب میں پاکستان کی عسکری قیادت نے افغانستان میں امن کے حوالے سے امریکی کوششوں کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔