• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایوانکاٹرمپ کی پی اے کورونا سے متاثر ، امریکی صدر کی صاحبزادی کے ٹیسٹ کا نتیجہ بھی آگیا

May 11, 2020

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی) دنیا بھرمیں خوف پھیلانےو الا کورونا وائرس امریکی صدارتی محل میں پنجے گاڑ نے لگا، امریکی صدر کی بیٹی اور مشیر ایوانکا ٹرمپ کی پرسنل اسسٹنٹ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایوانکا ٹرمپ کی ایک پرسنل اسسٹنٹ کورونا وائرس سے متاثرہوئی ہیں، تاہم ایوانکا ٹرمپ کے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی نکلا ہے۔اور وہ کورونا وائرس سے محفوظ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایوانکا کی پرسنل اسسٹنٹ میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں، وائٹ ہاوس میں ہونے والے معمول کے ٹیسٹوں کے ساتھ ان کا بھی ٹیسٹ کیاگیا تھا جس کا نتیجہ مثبت نکلا۔

اس سے قبل امریکی صدر کے خادم خاص اور امریکی بحریہ کے ایک اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ امریکی نائب صدر مائیک پنس کی پریس سیکرٹری کیٹی ملراور وائٹ ہاوس کے پریس سیکرٹری کیلغ میکنی میں بھی موذی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوچکی ہے۔