• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا وائرس سے پہلے بھارت ڈاکٹروں کے لیے کتنی حفاظتی کٹس بناتا تھا اور اب کتنی بناتا ہے؟ جان کر پاکستانی حکومت سوچے گی موقع ضائع ہوگیا

May 12, 2020

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کی حفاظتی کٹس بنانے کی شرح میں کئی سو گنا اضافہ ہو گیا۔ ٹربیون انڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے قبل بھارت میں سالانہ 47ہزار حفاظتی کٹس بنائی جا رہی تھیں اور اب یومیہ 2لاکھ کٹس بنائی جا رہی ہیں اور بھارت اس شر سے خیر یوں برآمد کر رہا ہے کہ ان کٹس کی فروخت سے خاطرخواہ زرمبادلہ کما رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کے سیکرٹری ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر جی ستیش ریڈی کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس تباہ کاری کے ساتھ کئی مواقع بھی لے کر آیا ہے جن سے ریسرچ، ڈویلپمنٹ اور صنعتی پیداوار کے شعبے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ تاہم ان شعبوں سے متعلق لوگوں کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ پیداوار بڑھانے میں تاخیر کرنے پر اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ حفاظتی کٹس کے معاملے میں ہم نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے اور اب ہم 2لاکھ کٹس یومیہ تیار کر رہے ہیں۔ اسی طرح وینٹی لیٹرز کی پیداوار میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔“