• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پولیس کی بڑی کارروائی، جرائم پیشہ گروہ کا اہم کارندہ گرفتار، سونے کی کلاشنکوف برآمد

May 14, 2020

میکسیکو سٹی (نمائندہ خصوصی) امریکی ملک میکسیکو میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گروہ کے اہم کارندے کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے سونے کی کلاشنکوف برآمد کرلی۔

میکسیکو پولیس نے بیگووٹاس نامی منشیات فروش کارٹل کے سرغنہ الیوری کو ایک کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا ہے۔ ڈرگ لارڈ کے قبضے سے مہنگی ترین سونے کی بنی ہوئی کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے جبکہ بھاری مقدار میں منشیات بھی پکڑی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم منشیات فروشی کے علاوہ قتل جیسی سنگین وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی حقائق سامنے آجائیں گے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے پاس سے جو کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے اس کے اوپر سونے کی پلیٹیں چڑھائی گئی ہیں جس کی وجہ سے اس کی مالیت لاکھوں روپے بن گئی ہے۔ ملزم سے تفتیش کے دوران امید ہے کہ منشیات فروشی کے منظم گروہ کے خلاف تیز ترین کارروائیاں ممکن ہوسکیں گی۔