• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا وائرس کے دوران امریکہ نے ایک بار پھر ایران کو پابندیوں کی دھمکی دے دی

May 16, 2020

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ کی جانب سے ایک بار پھر ایران پر پابندیاں سخت کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

امریکہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران اقوام متحدہ کے ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اگر ایران نے اس معاہدے کی پاسداری نہ کی تو اس پر عائد پابندیاں مزید سخت کردی جائیں گی۔

امریکی مندوب برائن ہک کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی پالیسی سے متعلق برطانیہ، فرانس اور جرمنی کو آگاہ کردیا ہے، ان ممالک پر واضح کردیا گیا ہے کہ امریکہ ایران پر اپنی پابندیاں برقرار رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر اقوام متحدہ نے اکتوبر میں ایران سے پابندیاں ختم کیں تو اس کے خطے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ پابندیاں ختم ہونے کا فائدہ اٹھا کر ایران مسلح گروہوں کو زیادہ اسلحہ فراہم کرسکتا ہے۔