• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وفاقی حکومت نے جمعہ سے عید کی چھٹیاں کرنے کا اعلان کردیا، ختم کب ہوں گی؟

May 17, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت کی جانب سے عید الفطر کیلئے 6 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر کیلئے 22 مئی (جمعہ ) سے 27 مئی (بدھ) تک کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے عید کیلئے دی جانے والی چھٹیوں کے دوران تمام کاروبار، عوامی مقامات، مارکیٹس اور دکانیں بند رہیں گی۔ عید کی چھٹیوں کے دوران صرف ضروری اشیاء کی دکانیں اور میڈیکل سٹورز کھلے رہیں گے۔