سکھر( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ) پاکستان تحریک انصاف نادرن سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین احمد جتوئی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو کورونا وائرس پر سیاست کرنے کے بجائے عوام کی خدمت کرنی چاہئے۔ پی ٹی آئی پر پروپیگنڈا کرنے والے پیپلز پارٹی کے وزرا خود پیپلز پارٹی میں اختلاف پھیلا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے اچھے کاموں پر تنقید کر کے سیاست کو چمکانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی عوام کو رلیف دینے میں مکمل طور ناکام ہو چکی ہے۔ پیپلز پارٹی حکومت سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران عوام سے جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔ انہوں نے ایسا اظھار پی ٹی آئی سیکریٹریٹ میں کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مبین احمد جتوئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وزرا پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی اختلافات کا شکار ہے مگر پیپلز پارٹی سندھ میں ایسی افواھ پھیلا کر سیاست کر رہی ہے۔ سندھ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے 8 ارب رپیوں کے راشن تقسیم کی بات کی ہے۔ سندھ حکومت کے وزرا اور مشیروں نے غریب عوام کے راشن فنڈ میں بھی رکارڈ کرپشن کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت بغیر کسی فرق کے غریب خاندان میں احساس کفالت پروگرام کے تحت 12.12 ھزار روپیہ تقسیم کیا ہے۔ کورونا وائرس پوری دنیا کا مسئلا ہے پاکستان میں وفاقی حکومت عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔