سکھر( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ) موٹروے پولیس پیٹارو نے ذہنی معذور جوان کو والد سے ملوا دیا دس روز قبل ہیرا ولدیت گلو عمر 17 سال سکنہ الطاف شاہ گاؤں ضلع میرپورخاص گھر سے نکل آیا تھا ۔جس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اس کے والد گلو نے اسے بہت تلاش کیا پھر آخر کار سوشل میڈیا اور فیس بک پر اپنے ذہنی معذور بیٹے کی گمشدگی کی خبر چلا دی۔ آج مورخہ 17 مئی 2020 کو موٹروے پولیس بیٹ پیٹارو سیکٹر این 55 کے افسران انسپیکٹر اقبال اور سب اسپیکٹر قیصر اپنے معمول کے گشت پر تھے کے انڈس ہائی وے پیٹارو کے مقام پر ہیرا انتہائی لاپرواہی سے روڈ کے بیچ پیدل سفر کر رہا تھا جس سے اس کی زندگی کو خطرہ لاحق تھا افسران نے آپریشن آفیسر انسپکٹر ہوش محمد کو ایسی اطلاع دی۔ تاہم ہیرا کو محفوظ حالت میں کیمپ آفس لایا گیا جہاں اس کو کھانا اور کپڑے فراہم کیے گئے۔ ایڈمن آفیسر انسپکٹر توفیق احمد نے سوشل میڈیا اور فیس بک پر پہلے سے موجود ہیرا کے گمشدگی کی خبر کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے ذرائع سے اس کے والد گلو موبائل نمبر (03045847835) پر رابطہ کیا۔ نیز ہیرا کو اس کے والد گلو کے حوالے کیا گیا۔ جس نے بتایا کہ میرا بیٹا منشیات کا عادی ہے اور اپنا ذہنی توازن کھو چکا ہے اس کی گمشدگی سے ہم سب بہت پریشان تھے ۔ ہیرا کے والد نے اپنے بچے کے سلامت ملوانے پر موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعا دی۔
دوسری جانب سیکٹر کمانڈر این۔55 ایس پی اشتیاق حسین آرائیں نےافسران کو شاباش دی
موٹروے پولیس پیٹارو نے ذہنی معذور جوان کو والد سے ملوا دیا
