• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کینیڈین ایئر فورس کا طیارہ گرکرتباہ مگر اس میں موجود پائلٹس کا کیا بنا؟ افسوسناک خبر

May 18, 2020

ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی) کینیڈین فضائیہ کا جنگی طیارہ برٹش کولمبیامیں گر کر تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے اس میں موجود دو پائلٹس میں سے ایک خاتون پائلٹ ہلاک ہوگئی ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے کینیڈین رائل فورس کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کینیڈین فورسز سنوبرڈز ایئرکرافٹ برٹش کولمبیا کے کاملوپس نامی علاقے میں گرکر تباہ ہوا۔ جس سے ایک پائلٹ موقع پر ہلاک ہوئیں جبکہ دوسرے کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

رائل فورسز کے ترجمان کاکہنا تھا کہ وہ انتہائی دکھ کے ساتھ یہ اطلاع دے رہے ہیں کہ کینیڈین فورسز سنوبرڈز ٹیم کی ایک رکن اب ہم میں نہیں رہیں جبکہ ایک اور رکن زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والی ٹیم ممبر کی شناخت کیپٹن جینیفر کیزی کے نام سے ہوئی ہے وہ ٹیم کی پبلک افیئرز آفیسر بھی تھیں۔

خیال رہے کچھ روز قبل کینیڈا کا ایک ملٹری ہیلی کاپٹر بھی نیٹو کے ایک تربیتی مشن کے دوران گرکر تباہ ہوا تھا جس میں سوار چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ حالیہ دنوں میں کینیڈین فورسز کو ہونے والا یہ دوسرا بھاری جانی و مالی نقصان ہے۔