• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’اپنا یہ قرضہ تو ادا کر دو‘ چین نے امریکہ کو یاد دلا دیا، شرمندہ کردیا

May 19, 2020

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے متعلق چین اور عالمی ادارہ صحت پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے کے بعد عالمی ادارہ صحت کی مالی امداد بند کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن چین نے الٹی امریکہ کی درگت بنانی شروع کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکہ اس وقت اقوام متحدہ کا 1ارب ڈالر سے زائد کا مقروض ہے۔ اس کے ذمہ یہ رقم اقوام متحدہ کے ریگولر آپریٹنگ بجٹ اور ’پیس کیپنگ آپریشنز‘ کی مد میں واجب الادا ہے۔ چین نے اب یہ معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانا شروع کر دیا ہے کہ امریکہ کو یہ کہہ کر شرمندہ کر دیاہے کہ پہلے اپنا یہ قرض تو ادا کر دو۔

گزشتہ روز اقوام متحدہ میں تعینات چینی مندوب نے امریکہ کے ذمہ واجب الادا اس رقم کی طرف اشارہ کیا اور ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ اقوام متحدہ میں کسی بھی ملک کی طرف سے یہ غیرمعمولی مطالبہ ہے۔ چینی مندوب کی اس بات کے جواب میں امریکی مشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ”چین کورونا وائرس کے معاملے سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسی حرکتیں کر رہا ہے۔ چینی حکومت چاہتی ہے کہ اس نے کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے میں جس بدانتظامی کا مظاہرہ کیا اور وباءسے متعلق معلومات دنیا سے چھپائیں، اب اس کی کوشش ہے کہ دنیا کی توجہ اس سے ہٹائی جائے۔“