• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سماجی فاصلہ قائم رکھنے کے لیے امریکی پادری کی جانب سے ’ڈرائیو تھرو‘ چرچ کی سہولت

May 19, 2020

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں سماجی فاصلہ قائم رکھنے کے لیے ایک پادری نے ایسی سہولت متعارف کروا دی کہ ویٹی کن سٹی (رومن کیتھولک ہیڈکوارٹرز)تک اس کی تصاویر کی دھوم مچ گئی۔ میل آن لائن کے مطابق اس پادری کا نام ٹم پیلک ہے جو امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ کے سینٹ ایمبروز پیرش چرچ میں فرائض سرانجام دیتا ہے۔ اس نے لوگوں کے لیے ’ڈرائیور تھرو‘ چرچ کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔
اس سہولت میں فادر ٹم پیلک چرچ کی سیڑھیوں کے پاس این 95ماسک پہنے اور ایک کھلونا گن میں ’ہولی واٹر‘ لیے کھڑا ہوتا ہے اور لوگ اپنی گاڑیوں میں سامنے سے گزرتے چلے جاتے ہیں۔ لوگ چند لمحے کے لیے گاڑی فادر ٹم پیلک کے سامنے لا کر روکتے ہیں اور وہ کھلونا گن سے ان پر ہولی واٹر پھینکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فادر ٹم پیلک کی اس ’ڈرائیوتھرو‘ چرچ میں لوگوں کو سروس فراہم کرنے کی تصاویر انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہو رہی ہیں اور ویٹی کن سٹی میں بھی فادر ٹم کے اس اقدام کی تعریف کی جا رہی ہے۔