• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بلدیہ اعلی سکھر سے مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہونے والے ملازمین میں گریجویٹی کے چیکس تقسیم کئے گئے,

May 18, 2020

سکھر ( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ ) بلدیہ اعلی سکھر سے مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہونے والے ملازمین میں گریجویٹی کے چیکس تقسیم کئے گئے, چیک میونسپل کمشنر سکھر محمد علی شیخ نے تقسیم کئے. اس موقع پر میونسپل کمشنر نے سبکدوش ہونے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہر ملازم کی سروس کا اختتام سبکدوشی سے ہوتا ہے جو سروس کا لازمی اور حتمی حصہ ہے, سالوں سروس کرکے ایمانداری اور خلوص کے ساتھ سبکدوش ہونا کسی بھی ملازم کیلئے اعزاز کی بات ہے, انہوں نے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے نیک تمناﺅں کا بھی اظہار کیا۔