• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سیپکو کے لوڈ شیڈنگ اور بجلی چوری کے خاتمے کے وعدے،دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

Jun 2, 2020

سکھر ( بیورو رپورٹ ) تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا ہے کہ سیپکو کے لوڈ شیڈنگ اور بجلی چوری کے خاتمے کے وعدے،دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ شدید گرمی اور لاک ڈاون کے دوران لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالا تر ہے۔سیپکو میں پلاننگ کے فقدان کی وجہ سے ٹرانسفارمز کا خراب ہونا روز کا معمول بن گیا۔ٹرانسفارمز کی مرمت کے لئے عوام سے رقم وصولی جاری۔سیپکو کے سامنے حکومت بے بس اور عوام بے حال ہوگئے ہیں۔سیپکو اہلکاروں کا بجلی چوری کا کاروبار عروج پر ہے۔جس کا خمیازہ بل دینے والے صارفین کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔شدید گرمی اور کرونا وائرس کے باوجود سیپکو کو غریب عوام پر رحم نہیں آرہا۔ دن رات میں بار بار کئی کئی گھنٹوں کیلئے بجلی کی فراہمی منقطع کرنا عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے۔اس سال کرونا کے ساتھ شدید گرمی کے دوران لوڈ شیدنگ پر حکومت کی خاموشی مجرمانہ ہو گی۔حکومت عوام کی تکالیف کا احساس کرے،کئی دنوں سے جاری گرمی کی شدید لہر کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر پابندی عائد کی جائے۔لوڈ شیڈنگ کے باعث کرونا کے ساتھ ساتھ شہری ہارٹ اٹیک اوردیگر نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔تمام سرکاری دفاتر اور حکمرانوں کے گھروں سے ایئرکندیشنڈ نکال دیئے جائیں، اور انہیں بھی لوڈ شیدنگ کا عذاب برادشت کرنے دیا جائے تب شاید انہیں عوام کی مشکلات اور تکالیف کا احساس ہو۔