• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان میں موبائل فون پروڈکشن اور اسمبلنگ میں اضافہ،2019 میں کتنے موبائل فون تیارکیے گئے؟ رپورٹ آگئی

Jun 12, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان میں موبائل فون پروڈکشن اور اسمبلنگ میں اضافہ ہوگیا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی دستاویزی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں موبائل فون پروڈکشن اوراسمبلنگ میں 126 فیصد اضافہ ہواہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2019 میں ایک کروڑ 17 لاکھ موبائل فون تیار کیےگئے،جن میں سے 70 ہزار4G موبائل تیار کیےگئے،. اس صنعت میں گزشتہ سال 3 ہزار200 افراد کوروزگارملا جبکہ موبائل فون کی کمرشل درآمد میں سالانہ بنیادوں پر 26 فیصد اضافے اور موبائل رجسٹریشن کے نظام کی وجہ سے ریونیو 127فیصد بڑھ گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موبائل رجسٹریشن ریونیو 22 سے 50 ارب سالانہ تک پہنچنے کاامکان ہے۔