• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارے سے سرپلس ہوگیا، سٹیٹ بینک نے خوشخبری سنادی

Jun 25, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارے سے سرپلس ہوگیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایاہے کہ پاکستان کاکرنٹ اکاونٹ 13ملین ڈالرز کے ساتھ سرپلس ہوگیاہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 20 مئی کو کرنٹ اکاونٹ 13ملین ڈالر کے ساتھ سرپلس ہوا جب کہ اس مقابلہ میں بیس اپریل کو 530ملین ڈالرکا خسارہ ریکارڈ کیاگیاتھا۔اسی طرح مئی 2019 میں یہ 1004ملین ڈالر تھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 73.6 فیصد کمی واقع ہوئی ہےاور یہ گزشتہ مالی سال کے 12.5ارب ڈالر سے کم ہوکر 3.3ارب ڈالر تک ہوگیاتھا۔

اس سے قبل سٹیٹ بینک نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کو عالمی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے دیے گئے ایک ارب ڈالر بھی موصول ہوگئے ہیں۔