• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت میں مسلسل 17 ویں روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، کیا ریٹ ہوگیا؟ جان کر پاکستانی شکر ادا کریں گے

Jun 25, 2020

نئی دلی (نمائندہ خصوصی) بھارت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں منگل کو مسلسل 17 ویں دن بھی اضافہ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل 17 ویں روز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ آج (منگل کو ) ہونے ولاے اضافے کے باعث پٹرول اور ڈیزل 28 اکتوبر 2018 کے بعد اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

دلی میں منگل کو پٹرول کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یہ 79 روپے 76 پیسے فی لٹر ہوگیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت 55 پیسے اضافے کے ساتھ 79 روپے 40 پیسے ہوگئی۔ گزشتہ 17 دنوں کے دوران پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 8 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے ایک پیسہ اضافہ ہوچکا ہے۔