کراچی (نمائندہ خصوصی) کورونا کی وجہ سے شادیاں کم ہونے کے باوجود سونے کی قیمت کم ہونے کا نام لے رہی ، ایک ہی دن میں اس کی قیمت میں 700 روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا اور تازہ اضافے کے بعد نئی قیمت 99 ہزار 300 روپےفی تولہ ہوگئی ۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق 10 گرام سونےکی قیمت میں 600 روپےاضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 85 ہزار 134 روپےکاہوگیا۔