• Mon. Dec 23rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

نائن الیون کی 18 ویں برسی کے روز امریکہ میں ایک اور جہاز اہم جگہ سے ٹکراگیا، امریکہ میں سوگ کی کیفیت

Sep 12, 2019

کولمبس (نمائندہ خصوصی) امریکی ریاست اوہائیو میں نائن الیون کی 18 ویں برسی کے روز ایک کارگو جہاز ٹرک رپیئر فیسیلٹی کی پارکنگ میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سی این این کے مطابق دو انجن والا کنویئر 440 جہاز ایسٹرن ٹائم کے مطابق صبح ڈھائی بجے شمال مغربی اوہائیو میں ٹولیڈو ایکسپریس ایئر پورٹ کے قریب ٹرک رپیئر فیسلیٹی کی پارکنگ میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

ٹولیڈو ایئر پورٹ کے آپریشنز منیجر جوئے روٹر ڈیم کا کہنا ہے کہ جہاز پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں پر گرا جس کے باعث متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ خوش قسمتی سے ان گاڑیوں میں کوئی بھی موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے جانی نقصان صرف ان 2 افراد تک محدود رہا جو طیارے میں موجود تھے۔ حادثہ ایئر پورٹ سے کافی دور پیش آیا ہے اس لیے ٹولیڈو ایئر پورٹ آنے والی دیگر فلائٹس متاثر نہیں ہوں گی۔

فیڈرل ایو ی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ کارگو جہاز نے عملے کے 2 افراد کے ساتھ ریاست ٹینی سی کے ملنگٹن میمفس ایئر پورٹ سے اڑان بھری تھی۔ حکام کو تاحال طیارے کے تباہ ہونے کی وجوہات کا پتا نہیں چل سکا ہے۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ جہاز کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کریں گے۔