راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)پاکستان کے مایہ ناز سپنر شاداب خان انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو سرا ٹی ٹوینٹی میچ آج راولپنڈی میں شیڈول ہے تاہم شاداب خان انجری کے باعث آج کا میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے ۔یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر 157رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔